پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کے عوام نے 10 سال میں مہنگائی، بے روزگاری اور لوگوں کا قتل دیکھا، اسٹیٹس کو توڑنے کے لیے عمران خان اور پی ٹی آئی کو موقع دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا وزیر دفاع نے بیان دیا کہ دفاعی اداروں میں خیریت نہیں ہے، پی ٹی آئی جاننا چاہتی ہے وہ کون سی خیریت نہیں ہے، کیا مودی کے ایجنڈے پر ایسا بیان دیا گیا، وزیر دفاع اپنے بیان کی وضاحت کریں۔
خیال رہے کہ بابر اعوان کا شمار پاکستان کے معروف وکلا میں ہوتا ہے۔ ماضی میں ان کی وابستگی پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی رہی۔ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں انھیں پارٹی کے اہم ترین رہنماؤں میں شمار کیا جاتا تھا۔ انہوں نے میڈیا سمیت ہر جگہ پر پیپلز پارٹی کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑا تھا۔