سینیٹ چیئرمین شپ ، ن لیگ امیدواروں کا اعلان آج کرے گی

Published On 11 Mar 2018 12:12 PM 

ن لیگ کی جانب سے ستاون امیدواروں کی حمایت کا دعویٰ ، اتحادیوں کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی گئی

اسلام آباد (دنیا نیوز ) سینیٹ کی چیئرمین شپ کیلئے ن لیگ کی جانب سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان آج کیا جائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو حمایتیوں کی جانب سے اس بات کی مکمل یقین دہانی کرا دی گئی ہے کہ وہ الیکشن میں جس امیدوار کا نام فائنل کریں گے اس کی مکمل حمایت کی جائے گی، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے 57 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے ۔