دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کا دوسرا روز

Last Updated On 12 April,2018 07:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کھلاڑیوں نے دوسرے روز بھی خوب پسینا بہایا، مشتاق احمد نے اسپنرز کو ٹپس دیئے، سلیکشن کمیٹی نے بھی پلیئرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کیلئے شاہینوں کا تربیتی کیمپ دوسرے روز بھی قذافی اسٹیڈیم میں جاری رہا۔ پلیئرز نے فٹنس کی بہتر ی کیلئے بھرپور جسمانی مشقت کی، سابق کرکٹر مشتاق احمد نے شاداب خان کو لیگ اسپن کے گر سکھائے۔ کیمپ میں مدعو کیئے جانے والے لیفٹ آرم اسپنر کاشف بھٹی نظر انداز کیئے جا رہے ہیں۔ محمد عامر نے بھی گیند بازی کی صلاحتیوں کو بڑھایا، بلے بازوں نے بیٹنگ کی خامیاں دور کیں، فیلڈرز کو کیچ پکڑنے کی مشق کروائی گئی۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق سمیت سلیکشن کمیٹی نے تمام پلیئرز کی کارکردگی کو جانچا گیا۔ 16رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان 15 اپریل کو ہو گا۔ پاک، آئرلینڈ واحد ٹیسٹ 11 مئی کو شیڈول ہے۔ اس کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔