لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار لیگ اسپنر یاسر شاہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ سے باہر ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق لیگ اسپنر کولہے میں فریکچر کے باعث ان فٹ ہوگئے ہیں۔
ڈاکٹرز نے 31 سالہ لیگ اسپنر کو آرام کے لیے 4 ہفتے کا کہا ہے مگر انہیں فٹنس کی مکمل بحالی کے لیے 6 ہفتے درکار ہوں گے جب کہ ان کی کمی کو پورا کرنے کے لیے لیگ اسپنر شاداب خان، ڈیبیو کے منتظر بلال آصف اور کاشف بھٹی پر انحصار کرنا ہوگا۔ شاداب خان نے اپنا واحد ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کیخلاف بارباڈوس میں کھیلا تھا۔
31سالہ لیگ اسپنر 28 ٹیسٹ میچوں میں 165شکار کرچکے ہیں، وہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے باقاعدہ رکن ہیں اور 2014ء سے اب تک ٹیسٹ فتوحات میں ان کا اہم کرداررہا ہے۔
واضح رہے پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ 11 مئی سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائے گا جس کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کا آغاز 24 مئی سے لارڈز میں ہوگا۔واضح رہے پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ 11 مئی سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائے گا جس کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کا آغاز 24 مئی سے لارڈز میں ہوگا۔