لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ کے ابھرتے ہوئے ستارے حسین طلعت کہتے ہیں کہ پی ایس ایل ڈیبیو پر لیجنڈری وسیم اکرم کی دی ہوئی تھپکی کام آئی۔
لاہور کے علاقہ شاہدرہ کی زمین کرکٹ آل راؤنڈرز کے لیے زرخیز، عبدالرزاق کے بعد بائیس سالہ حسین طلعت کا بیٹنگ اور بولنگ میں جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔ دنیا نیوز کے مقبول پروگرام "کرکٹ دیوانگی" میں گفتگو کر تے ہوئے رائزنگ سٹار حسین طلعت نے دل کی باتیں شیئر کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے ڈیبیو میچ پر لیجنڈری وسیم اکرم کے فارمولے پر عمل کیا تو کامیابی ملی۔ پروگرام میں میزبان زینب عباس نے مختصر مگر دلچسپ سوالات کا کھیل شروع کیا تو موازنہ کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر اور موجودہ کپتان سرفراز احمد کو فیورٹ قرار دیا۔