لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے آج جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی ملاقات کر رہے ہیں جو ایوان وزیر اعلیٰ ماڈل ٹاون لاہور میں ہو گی۔
جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی جو وزیراعلی سے ملاقات کر رہے ہیں ان میں ڈی جی خان سے سردار اویس احمد خان لغاری ، سردار محمد امجد فاروق خان کھوسہ ، میر بادشاہ قیصرانی، مظفر گڑھ سے ملک سلطان محمود ہنجرا ، عاشق حسین گوپنگ ، محمد ذیشان گورمانی، لودھراں سے عبدالرحمان خان کانجو، مھمد صدیق خان بلوچ، لیہ سے سید محمد ثقلین شاہ بخاری ، صاحبزادہ فیض الحسن ، احمد علی اولکھ شامل ہیں۔
راجن پور سے ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک ، سردار محمد جعفر خان لغاری، سردار شیر علی گوچانی، سردار عاطف حسین خان مزاری، خانیوال سے چودھری افتخاز نذیر، اسلم بودلہ، کرم داد واہلہ، عامر حیات ہراج، عرفان خان ڈاھا اور بہاولپور سے سینیٹر سعود مجید، محمد بلیغ الرحمان، میاں نجیب الدین اویسی، میاں ریاض حسین پیرزادہ، میاں محمد کاظم علی پیرزادہ شامل ہوں گے جبکہ وہاڑی سے سعید احمد خان، ساجد مہدی، تہمینہ دولتانہ، نذیر آرائیں ملاقات کریں گے۔
بہاولنگر سے علم داد لالیکا، سید محمد اصغر، ۔ملتان سے سکندر حیات خان بوسن، سید جاوید علی شاہ، رانا اعجاز احمد نون، ملک مظہر عباس، نغمہ مشتاق، دیوان عاشق جبکہ رحیم یار خان سے محمد ارشد خان لغاری ، میاں امتیاز احمد ، شیخ فیاض الدین وزیراعلی شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہونگے۔