دورہ انگلینڈ و آئرلینڈ ، قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ شروع

Last Updated On 10 April,2018 04:31 pm

زخمی ہونے کی وجہ سے یاسر شاہ ، عماد وسیم اور رومان رئیس ٹیسٹ میں شریک نہیں ہوسکیں گے

لاہور (دنیا نیوز ) ٹی ٹونٹی کا ہنگامہ ختم ہوگیا اور ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری شروع ہوگئی۔ دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ لاہور میں شروع ہو گئے۔ انجری کے باعث یاسر شاہ، عماد وسیم اور رومان رئیس شرکت نہیں کریں گے۔ کونسا کھلاڑی فِٹ کون ٹیسٹ کرکٹ کیلئے ان فِٹ، دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے لاہور میں قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ شروع ہو گئے۔

دو روز تک جاری رہنے والے کیمپ میں کرکٹرز کی فٹنس جانچی جائے گی، انجری کے شکار یاسر شاہ، عماد وسیم اور رومان رئیس شرکت نہیں کریں گے۔ معیار پر اترنے والے کرکٹرز کا ٹریننگ کیمپ اپریل کے تیسرے ہفتے سے شروع ہوگا۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کا آغاز 11 مئی سے ہوگا۔ اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔