لاہور: (روزنامہ دنیا) آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹرزکے فٹنس ٹیسٹ 9 اور 10 اپریل کونیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں ہوں گے، فٹنس ٹیسٹ کیلئے 25 متوقع کرکٹرز کا اعلان آج کیا جائیگا۔
ٹی 20کا ہنگامہ ختم ہونے کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ کی باری آگئی ہے، قومی ٹیم آئندہ ماہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ بڑے مقابلوں سے پہلے شاہینوں کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا، قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 9اور10 اپریل کونیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں ہوں گے۔
گرین کیپس 11 سے 15 مئی تک آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ کھیلیں گے۔ اس کے بعد سرفراز الیون 24 مئی سے انگلینڈ کے ساتھ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔