جودھ پور: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکار سلمان خان کو گزشتہ روز نایاب کالے ہرن کے شکار سے متعلق کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی جس پر پاکستانی اداکارہ ماورا حسین بھی میدان میں آگئی ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ماورا نے کہا کہیں بھی انسانی حقوق نہیں ہیں،ایک بہترین انسان کو سالوں پہلے ایک جانور کا شکار کرنے پر جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے نام پر سزا دی گئی۔ ساتھ ہی ماورا حسین نے اس عمل اور سلمان خان کی سزا کو مکمل طور پر غلط بھی قرار دیا۔
Just because I believe his sentence is harsh doesn’t automatically mean I condone animal extinction. We must have compassion towards the human race first & FOREMOST! Which means sometimes you have to let go in view of the OUTSTANDING good work they have done! #SalmanKhan 2/2
— MAWRA HOCANE (@MawraHocane) April 6, 2018