بھارت: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار رنویر سنگھ فٹبال کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے۔ آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے سے معذرت کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فٹبال کھیلتے ہوئے رنویر سنگھ کا کندھا زخمی ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ انڈین پریمئر لیگ کی 7 اپریل کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے تھے لیکن زخمی ہونے کی وجہ سے وہ اب پرفارم نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ آجکل اپنی نئی آنے والی فلم "گلی بوائے" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ جس میں وہ ایک غریب لڑکے کا کردار نبھا رہے ہیں۔ اداکار نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ زخمی حالت میں بھی فلم کی شوٹنگ جاری رکھیں گے تاکہ فلم کو اپنے شیڈول کے مطابق مکمل کیا جاسکے۔