فلم 'شوبائٹ' کی ریلیز میں تاخیر، امیتابھ بچن بے چین

Last Updated On 26 March,2018 07:21 pm

بالی وڈ پر 50 سال سے راج کرنے والے امیتابھ بچن اپنی نئی فلم "شو بائٹ" کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ سے پریشان، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فلم کو ریلیز کرنے کی اپیل کردی۔  بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پروڈکشن ہاوس کے آپسی جھگڑے کے باعث تاخیر کا شکار ہے اورتاحال ریلیز سے محروم ہے۔

امیتابھ بچن نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ "براہِ مہربانی ۔۔۔ براہِ مہر بانی ۔۔۔ براہِ مہربانی جو بھی تاخیر کا ذمہ دار ہو، پلیز اب فلم کو ریلیز کردیا جائے۔

 

اس فلم میں ایک شخص اپنے آپ کی تلاش میں دربدر پھرتا ہے اور وہ اپنے خالق کی سب سے احسن تخلیق کی وجہ جاننے کے لیے دنیا بھر کا سفر کرتا ہے۔ شوجیت سرکار اس فلم کے ہدایت کار ہیں۔ اس فلم کو امیتابھ کی آپ بیتی بھی کہا جارہا ہے۔