سپر اسٹار ارمیلا ماٹونڈکر کی 10 سال بعد ایک بار پھر فلم نگری میں انٹری، 44 سالہ اداکارہ نے عرفان خان کی فلم "بلیک میل" کے گانے "بے وفا بیوٹی" سے فلمی دنیا میں دبنگ واپسی کی ہے۔ اس گانے کو پونی پانڈے نے گایا جبکہ اسے امت تریوادی نے کمپوز کیا ہے۔ اس منفرد گانے کے بول امیتابھ بھتاچاریہ نے لکھے ہیں۔ عرفان خان کی اس فلم کو آئندہ ماہ 6 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔
You will feel the heat but not because of summer! Here s #UrmilaMatondkar in #BewafaBeauty from #Blackमेल, watch the song here - https://t.co/RRu761i7Wt@ItsAmitTrivedi @irrfank @IamKirtiKulhari @divyadutta25 @raogajraj @AbhinayDeo #BhushanKumar @TSeries #AmitabhBhattacharya pic.twitter.com/1lIgcFkngt
— Blackmail (@BlackmailFilm) March 22, 2018
ارمیلا کے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کو ایک بار پھر اسکرین پر دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ جب کہ ان کے چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ ارمیلا ایک بار پھر تمام اداکاراؤں کی چھٹی کردیں گی۔
Urmila Matondkar Makes Her Dancing Comeback in Blackmail s Bewafa Beauty [WATCH] @BlackmailFilm @irrfank @AbhinayDeo @IamKirtiKulhari @divyadutta25 @OmiOneKenobe https://t.co/kixdJH9uXW pic.twitter.com/KgfxqncHgv
— News World India (@NewsWorldIN) March 22, 2018
ارمیلا ماٹونڈکر نے 1980 میں بطور چائلڈ اسٹار مراٹھی فلم "زاکول" سے کیریئر کا آغاز کیا، بعد ازاں وہ 1981 میں "کل یگ" اور 1983 میں بولی وڈ فلم "معصوم" میں نظر آئیں۔ آخری بار وہ 10 سال قبل 2008 میں ہمیش ریشمیا کے ساتھ فلم"قرض" میں نظر آئی تھیں۔