مشہور ولن مکیش رشی سے بالی ووڈ نے منہ موڑ لیا

Last Updated On 21 March,2018 07:49 pm

بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کام کرنا برصغیر کے ہر اداکار کی خواہش ہوتی ہے تاہم کچھ ایکٹرز ہی اپنا یہ خواب سچ کر پاتے ہیں۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ فلموں کے ہیروز کو زیادہ شہرت حاصل ہوتی ہے لیکن بالی ووڈ میں ایسے منجھے ہوئے اداکار بھی ہیں جنہوں نے ولن کے کردار میں ایسی جان ڈالی کہ باقی کرداروں کو پس پشت ڈال دیا۔

ان میں ہی ایک نام مکیش رشی کا ہے جنہوں نے بطور ولن بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنی دھاک بھٹائی اور بہت سی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ مکیش رشی نے نیوزی لینڈ کی سرزمین سے ماڈل کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، اس کے بعد انہوں بالی ووڈ میں قسمت آزمائی کیلئے بھارت کا رخ کیا اور پھر کبھی واپس مڑ کر نہیں دیکھا۔

مکیش رشی نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں سے جڑواں اور گھاتک قابلِ ذکر ہیں۔ تاہم اب فلم اںڈسٹری نے اس منجھے ہوئے اداکار سے منہ موڑا ہوا ہے۔ مکیش نے 2012ء میں اکشے کمار کے ساتھ فلم کھلاڑی 786 میں اہم کردار ادا کیا لیکن اس کے بعد سے وہ پردہ سمیں سے غائب ہیں اور آج کل ٹیلی وژن ڈرامہ کے ذریعے ناظرین کیلئے واپسی کر رہے ہیں۔