اداکار عامر خان آج 53 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

Last Updated On 14 March,2018 10:16 am

لاہور (دنیا نیوز ) بالی وڈ اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر عامر خان آج 53 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ہر کردار میں ڈھلنے والے عامر خان بالی ووڈ کے منجھے ہوئے اداکار ہیں۔
عامر خان کی پہلی کامیاب فلم   قیامت سے قیامت تک   تھی۔ بالی ووڈ میں بہترین اداکاری کی وجہ سے شہرت عامر خان کا مقدر نکلی۔ چاہنے والوں نے انہیں مسٹر پرفیکشنسٹ کہا۔ انداز اپنا اپنا، رنگیلا، من سمیت ان کی ہر فلم سپر ہٹ رہی۔

عامر خان ہر کردار میں ڈھلنا بخوبی جانتے ہیں۔ ان کی متعدد فلمیں سو کروڑ کلب کی ممبر بنیں۔ عامر خان بہترین ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی ہیں۔ انہوں نے کئی فلموں کی ڈائریکشن دی اور چند فلمیں پروڈیوس بھی کیں جس پر الی ووڈ میں شاندار فنی خدمات کے بدلے انہیں متعدد ایوارڈز ملے۔

عامر خان بالی ووڈ کے مشہور مصنف اور ہدایت کار طاہر حسین کے بیٹے ہیں جنہوں نے عامر خان کو سب سے پہلے اپنی فلم    یادوں کی بارات    میں بطور چائلڈ آرٹسٹ متعارف کروایا اور اس کے بعد 1988 میں ریلیز فلم   قیامت سے قیامت تک    نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ تارے زمین پر ، منگل پانڈے ، گھجنی ،عشق ، فنا ، لگان ، تھری ایڈیٹس ، دل، تم میرے ہو ان کی کامیاب فلموں میں شمار کی جاتی ہیں۔

عامر خان نے جوہی چاولہ ، کاجل ، رانی مکھرجی ، ارمیلا متونڈکر سمیت اس دور کی ہر مشہور اداکارہ کے ساتھ کام کیا اور اپنی شہرت کے جھنڈے گاڑے۔ وہ آج بھی بالی ووڈ کی منتخب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔