بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی آج 40 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

Last Updated On 21 March,2018 10:49 am

 لاہور (دنیا نیوز ) بالی وڈ کی سانولی سلونی اداکارہ رانی مکھرجی آج اپنی چالیس ویں سالگرہ منار ہی ہیں۔ اداکارہ رانی مکھرجی نے فنی کیرئیر کا آغازفلم   راجا کی آئے گی بارات   سے کیا۔ رانی کو بالی وڈ میں پہچان فلم   کچھ کچھ ہوتا ہے   سے ملی۔

سانولی سلونی اس حسینہ نے پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ کوئی مل گیا، ساتھیا، ہم تم، پہیلی، کبھی الوداع نہ کہنا، ہر دل جو پیار کرے گا،چوری چوری، رانی کی مشہور فلمیں ہیں۔

رانی مکھرجی نے بالی وڈ کے تمام کامیاب ہیروز کے ساتھ کام کیا۔ اداکارہ نے ملکی اور غیر ملکی ایوارڈ حاصل کیے۔ ہچکی اور زیرو رانی مکھرجی کی آنے والی فلمیں ہیں۔

رانی مکھرجی کا تعلق بالی ووڈ کے معروف فلمی گھرانے مکھرجی سے ہے۔ وہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجل کی کزن ، سینئر اداکارہ تنوجہ کی بھانجی اور اداکارہ شربانی مکھرجی کی بھی کزن ہیں۔