ایشیا کپ کی میزبانی بھارت سے لے لی گئی

Last Updated On 10 April,2018 06:01 pm

پاک بھارت کشیدہ تعلقات کی وجہ سے ایونٹ ستمبر کے مہینے میں یو اے ای میں کھیلا جائے گا

لاہور (دنیا نیوز ) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت سے واپس لے لی گئی۔ اس بات کا فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ کشیدہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ، اب اس ایونٹ کا انعقاد ستمبر کے مہینے میں یو اے ای میں کیا جائے گا۔

ایونٹ کو یو اے ای میں منعقد کرانے کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدوں پر تنائو کی وجہ سے اس ایونٹ کا انعقاد پاکستان اور بھارت میں ممکن نہیں اس لئے اس برس اس ایونٹ انعقاد یو اے ای میں کیا جائے گا۔