آئی پی ایل کے دوران ڈوپلیسی بھی جوتے کا نشانہ بن گئے

Last Updated On 11 April,2018 10:25 am

تنگ نظر بھارتی تماشائیوں نے جنوبی افریقی کھلاڑی پر میچ کے دوران جوتا اچھال دیا ، پولیس نے خانہ پری کیلئے دو افراد کو حراست میں لے لیا

چنائی (دنیا نیوز ) کرکٹ کے چودھری بھارت کو آداب میزبانی بھول گئے، آئی پی ایل کے میچ میں تماشائیوں نے جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر جوتا اچھال دیا۔ سوشل پربھارتیوں کی تنگ نظری پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ کرکٹ کا خود ساختہ چودھری بھارت آداب میزبانی سے ناواقف نکلا، مہمانوں کو گھر بلا کر رسوا کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔

آئی پی ایل میچ کے دوران جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر تماشائیوں نے جوتا اچھال دیا۔ مہمان کی تذلیل کے بعد پولیس کو بھی ہوش آئی تو دکھاوے کیلئے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ بھارتیوں کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال بھی جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان میچ میں ہمسایہ ملک کے شائقین نے گراؤنڈ میں پانی کی بوتلیں پھینک کر تنگ نظر قوم ہونے کا ثبوت دیا تھا۔