عمر اکمل کا شریک حیات کی سالگرہ پر پیار بھرا ٹویٹر پیغام

Last Updated On 16 April,2018 03:26 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) کرکٹر عم اکمل نے ٹوئٹر پر اپنی شریک حیات کی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت شاعری پر مشتمل نیک تمناوں سے بھرا پیغام جاری کیا ہے جس میں عمر نے نور (بیوی) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "محبت کے دلکش رنگ جو آپ کی وجہ سے زندگی میں داخل ہوئے ہیں انہیں کبھی زوال نہیں آ سکتا"۔

عمر نے مزید کہا کہ "میرے دن روشن اور زندگی خوشیوں سے بھر گئ ہے اور اس سب کی وجہ صرف تم ہو، سالگرہ بہت بہت مبارک"۔

شاندار پیغام کے ساتھ عمر نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں دونوں میاں بیوی خوبصورت پوز دیئے بیٹھے ہیں اور ان کی بیک گراونڈ میں دل کی شکل کے غبارے بھی دونوں کے پیار کا اظہار دکھائی دے رہے ہیں۔

 

کرکٹر عمر اکمل اور نور عمر 16 اپریل 2014 کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے اور دونوں میاں بیوی خوشگوار گھریلو زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور انکی ایک پیاری سی بیٹی بھی ہے۔ 

کئی انٹر نیشنل کرکٹ میچز میں اچھی پرفارمنس کے بعد آج کل عمر اکمل منظر سے غائب ہیں جو دیگر دو کرکٹرز کامران اکمل اور عدنان اکمل کے بھائی ہیں۔