لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم 363 رنز پر آؤٹ، 189 رنز کی برتری

Last Updated On 03 June,2018 04:40 pm

لیڈز (دنیا نیوز ) لیڈز میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کیخلاف اپنی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 363 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اسے 189 رنز کی برتری حاصل ہے۔

کھیل کے تیسرے روز انگلینڈ کے جوس بٹلر اور سیم کرن نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو مجموعی سکور میں 17 رنز کے اضافے کے بعد سیم کرن پویلین لوٹ گئے۔ سیم کرن 20 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر اسد شفیق کو کیچ تھما بیٹھے جب کہ انگلش ٹیم کی نویں وکٹ بروڈ کی گری جو 2 رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنے۔

آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اینڈرسن تھے جنہیں حسن علی نے پویلین کی راہ دکھائی اور انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 363 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئی جب کہ انگلش ٹیم کو پاکستان پر پہلی اننگز میں 189 رنز کی سبقت حاصل ہے۔ انگلش ٹیم کی جانب سے جوس بٹلر 80، ڈومینک بیس 49 اور الیسٹر کک 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 3، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی نے 2،2 جب کہ شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم شاداب خان کی نصف سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں 174 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

 

پاکستان کی ٹیم:

اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی، محمد عباس

انگلینڈ کی ٹیم:

الیسٹر کک، کیٹن جیننگز، جو روٹ، ڈیوڈ ملان، جونی بیرسٹو، سیم کرن، جوز بٹلر، ڈومینک بیس، کرس ووکس، کرس براڈ، جیمز اینڈرسن