دبئی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان کو آج بھارت کا چیلنج درپیش ہے، افغان کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان ایشیا کپ میں آج اپنا آخری میچ کھیل رہا ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش سے ہارنے کہ بعد افغان ٹیم پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے جبکہ بھارت نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
Guess who s turned up at the toss for #TeamIndia.
— BCCI (@BCCI) September 25, 2018
Afghanistan wins the toss and elects to bat first #INDvAFG pic.twitter.com/mwyKFN7VmS
بھارت نے آج کپتان روہت شرما کو آرام دیا ہے اور وہ ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ بھارت کی جانب سے مہندرا سنگھ دھونی کپتانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، مہندرا سنگھ دھونی 200 ون ڈے میچز میں کپتانی کرنے والے بھارتی کھلاڑی بن گے ہیں۔
Proud moment for @chahardeepak as he now becomes the 223rd player to represent #TeamIndia in ODIs pic.twitter.com/QqaAFf5rpV
— BCCI (@BCCI) September 25, 2018
آج کے میچ میں دیپک چہار بھارتی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو میچ کھلیں گے۔