لاہور: (دنیا نیوز) انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ 2019 کی ٹرافی 4 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی، ٹرافی کو قذافی سٹیڈیم، شہر قائد اور اسلام آباد لے جایا جائے گا۔
ورلڈکپ 2019 کی ٹرافی کا دنیا بھر میں سفر جاری، عالمی کپ کی ٹرافی 8 روز کیلئے 4 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔ جسے قذافی سٹیڈیم سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں بھی لے جایا جائے گا۔ کراچی اور اسلام آباد میں بھی ٹرافی کی نمائش شیڈول ہے۔ اس سے پہلے بیند باجے کی گونج میں ورلڈکپ ٹرافی کا اومان میں استقبال کیا گیا۔
عالمی کپ 2019 کا 30 مئی سے انگلینڈ میں آغاز ہوگا، آسٹریلیا کی ٹیم بارہویں عالمی کپ میں اعزاز کا دفاع کرے گی۔ ورلڈکپ دیکھنے کے لیے 25 لاکھ شائقین ٹکٹ کے لیے آن لائن اپلائی کرچکے ہیں۔