کیپ ٹاؤن: (دنیا نیوز) کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں سست روی پر کپتان فف ڈوپلیسز کو پابندی اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی، میزبان ٹیم کو بھی دس فیصد میچ ادا کرنا پڑ گیا۔
آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز سے جاری خبر کے مطابق کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ فاتح کپتان سمیت ٹیم کو مہنگا پڑ گیا۔ ضابطے کی خلاف ورزی پر فاف ڈوپلیسیز پر ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی اور میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
جنوبی افریقی ٹیم کو میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ ادا کرنا پڑ گیا۔ پروٹیز قائد پاکستان کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ وہ اس سے پہلے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بھی سست روی کا شکار ہو چکے ہیں۔