ملتان: (دنیا نیوز) پی ایس ایل میں شرکت کے لیے محمد عباس اور حماد اعظم سمیت دیگر سٹار کرکٹر ملتان ایئر پورٹ سے دبئی چلے گئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی ترین کا کہنا تھا لالہ اور کپتان شعیب ملک کی آل راؤنڈ کارکردگی سب پر بھاری ہوگی۔
اس موقع پرکوچ ندیم خان نے بھرپور تیاریوں کا دعویٰ کیا اور جیت پر نظریں جما لیں۔ دبئی جانے والوں میں انٹرنیشنل کرکٹر محمد عباس، حماد اعظم، شکیل انصر، عمر صدیق، علی شفیق، محمد جنید اور نعمان علی کے علاوہ کوچ ندیم خان، عبدالرحمان شامل تھے۔
قبل ازیں علی ترین نے میڈیا سے گفتگو میں ملتان سلطانز کو جنوبی پنجاب کی ٹیم قرار دیا اور کہا انٹرنیشنل کوچز کو بہاولپور اور لودھراں لائیں گے۔ فرنچائز اونر نے دبئی میں پی ایس ایل میچز دکھانے کیلئے 10 نوجوانوں کے نام نکالے اور خوش نصیبوں کو مبارکباد دی۔
یاد رہے شعیب ملک کی قیادت میں ملتان سلطانز کی ٹیم 15 فروری کو اپنا پہلا میچ کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔