لندن: (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔ اوپنر بیٹسمین الیکس ہیلز کو میگا ایونٹ سے ڈراپ کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الیکس ہیلز کو ڈرگ استعمال کرنے پر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے اوپنر بیٹسمین پر 21 روز کے لیے کرکٹ کے دروازے بند کیے گئے تھے جس کے بعد انگلش مینجمنٹ نے انہیں ورلڈکپ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انگلش مینجمنٹ کے مطابق ہم نے یہ فیصلہ کافی سوچ کے بچار کے بعد کیا ہے۔ ورلڈکپ سے آئوٹ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ انکا کیریئر ختم ہو گیا ہے۔ آئر لینڈ کے ساتھ ہونے والے میچ اور پاکستان کیخلاف ہونے والی سیریز سے بھی اوپنر باہر ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ الیکس ہیلز ڈیڑھ کے دوران دوسری بار پابندی کا شکار ہوئے تھے۔ ستمبر 2017ء میں برسٹل نائب کلب کے باہر شہری سے جھگڑے کے سبب بھی ان کو پابندی اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
گزشتہ ہفتے ناٹنگھم شائر نے اوپنر الیکس ہیلز کو ون ڈے کپ سے باہر بٹھا دیا تھا تاہم وجوہات ظاہر نہیں کی تھیں۔