کراچی: دوران کرکٹ میچ امپائر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

Last Updated On 07 October,2019 11:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں کرکٹ کے میچ کے دوران امپائر انتقال کر گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں کرکٹ میچ کے دوران امپائر کو دل پڑا جسے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ امپائر نسیم شیخ کو ٹی ایم سی گراؤنڈ میں میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا۔

ذرائع کے مطابق نسیم شیخ سندھ بار کونسل کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں امپائرنگ کررہے تھے۔ مرحوم امپائر لیاقت آباد بی ون ایریا کے رہائشی تھے۔ نسیم شیخ دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کی پہلے بھی انجیوگرافی ہو چکی تھی۔