لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ جیتنے کا عزم لیے میچ سے قبل قومی ٹیم کی تیاریاں زو و شور سے جار یہیں، کینگروز کے دیس ڈے نائٹ ٹیسٹ کی تیاری کے لیے شاہینوں نے ایڈیلیڈ میں زبردست مشقیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے اپنا دوسرا ٹیسٹ آسٹریلیا کے خلاف ڈے نائٹ کھیلنا ہے جہاں اس وقت ایڈیلیڈ میں قومی ٹیم کی ٹریننگ جاری ہے، قومی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور خاص طور پر فزیکل فٹنس پر بھی توجہ دی۔ کھلاڑیوں نے فٹبال کھیل کر تیاریوں کو تیز کر دیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا۔
ٹریننگ کے دوران آل راؤنڈر کاشف بھٹی بھی توجہ کا مرکز بنے ہوئے انہوں نے خوب باؤلنگ کر کے کوچنگ سٹاف کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔
ٹریننگ کے دوران یاسر شاہ نے بھی خوب پسینہ بہایا اور آسٹریلوی ٹیم کے خلاف نئی حکمت عملی اپنانے کیلئے مختلف طرز کی گیندوں کی خصوصیں مشقیں کیں جبکہ ممکنہ طور پر ٹیم میں حارث سہیل کی جگہ کھیلنے والے امام الحق نے بھی اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لیے مشقیں کیں، کوچ مصباح الحق نے انہیں خصوصی ٹریننگ کرائی۔
اس دوران قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور رنز مشین بابر اعظم نے مداحوں کو آٹو گراف دیئے جبکہ ٹریننگ کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایک ڈنر میں بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
Pakistan team training session at the Adelaide Oval. pic.twitter.com/ZPoWxK0ZNz
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 27, 2019
Shaheen Shah Afridi and Babar Azam signing autographs for fans at the Adelaide Oval. pic.twitter.com/0UAV3W9mev
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 27, 2019
Team bonding dinner in Adelaide. pic.twitter.com/0aCJ7bE720
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 27, 2019
Team bonding dinner in Adelaide. pic.twitter.com/0aCJ7bE720
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 27, 2019
دوسری طرف آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی اننگز کا آغاز امام الحق اور شان مسعود کرینگے، حارث علی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے جبکہ کپتان اظہر علی ون ڈاؤن کا محاذ سنبھالیں گے۔ ٹیم میں ممکنہ طور پر چوتھے نمبر پر بابر اعظم بیٹنگ کرنے آئیں گے۔
سینئر بیٹسمین اسد شفیق پانچویں نمبر پر توجہ کا مرکز ہونگے، آل راؤنڈر افتخار احمد کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے، بیٹسمین چٹھے نمبر پر بیٹنگ کرینگے اور چھٹے باؤلرز کے آپشن کے طور پر باؤلنگ کرتے ہوئے بھی نظر آئینگے۔ وکٹ کیپر محمد رضوان بیٹنگ میں تسلسل کیلئے ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئیں گے۔
باؤلنگ میں فاسٹ باؤلر عمران خان کی جگہ محمد عباس حریف پر دھاک بٹھانے آئیں گے، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نسیم شاہ کی جگہ محمد موسیٰ کو کھلا جائے۔
دیگر کھلاڑیوں میں یاسر شاہ سپنر جبکہ فاسٹ باؤلرز شاہین شاہ آفریدی حریفوں پر اٹیکنگ باؤلنگ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔