پاکستان سپر لیگ فائیو کی رونقیں، فرنچائزز ٹیموں نے کراچی میں پڑاو ڈال لیا

پاکستان سپر لیگ فائیو کی رونقیں، فرنچائزز ٹیموں نے کراچی میں پڑاو ڈال لیا

پی ایس ایل کی رونقیں کراچی میں، قومی اور بین الاقوامی کرکٹرز نے ڈیرے ڈال لئے، فکسنگ اسکینڈل میں پھنسے شرجیل خان کی واپسی ہوئی تو بلے باز نے پرفارمنس پر فوکس کر لیا۔

عماد وسیم اور بابر اعظم کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ کراچی کو ٹرافی کا تحفہ دوں، ڈین جونز کے آنے سے فائدہ ہوا۔ شعیب ملک کہتے ہیں کہ کپتانی کی خواہش نہیں، حسن علی انجری کے بعد کم بیک کرنے کو تیار ہیں۔ وہاب ریاض اور امام الحق بھی اچھی کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔

پی ایس ایل شامل ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا، ایونٹ کا پہلا میچ بیس فروری کو کھیلا جائے گا۔