لاہور: (دنیا نیوز) فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آ گیا، کھلاڑی کا دوسرا ٹیسٹ کل ہو گا، انہیں مقامی ہوٹل کے بائیو سکیور ماحول منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گزشتہ روز فاسٹ باؤلر محمد عامر کو دورہ انگلینڈ میں شامل کیا گیا اور ان کے گھر میں پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ محمد عامر کے پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی۔ فاسٹ باؤلر کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ کل مقامی ہوٹل میں ہوگا۔
محمد عامر کے ساتھ مساجر محمد عمران کا بھی ٹیسٹ منفی اور دونوں آج مقامی ہوٹل رپورٹ کریں گے جہاں ان کو بائیو سکیور ماحول میں رکھا جائے گا۔
دوسرا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں کھلاڑی اور آفیشل انگلینڈ کیلئے رواں ہفتے اڑان بھریں گے۔ محمد عامر کو فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ محمد عامر کے انگلینڈ پہنچتے ہی وکٹ کیپر روحیل نذیر کو ریلیز کردیا جائے گا۔