پاک زمبابوے سیریز، آئی سی سی اور پی سی بی کے انٹی کرپشن یونٹس نے کمر کس لی

Published On 21 October,2020 08:31 am

لاہور: (دنیا نیوز) نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے بعد راولپنڈی اسٹیڈیم انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لئے تیار ہے، زمبابوے ٹیم پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے پہنچ گئی، آئی سی سی اور پی سی بی کے انٹی کرپشن یونٹس نے کمر کس لی۔

قومی ٹی ٹونٹی کپ میں بکیز بھی متحرک تھے، پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ نے ان کے ہر وار کو ناکام بنایا، پنڈی اور لاہور پاکستان اور زمبابوے کے درمیان انٹر نیشنل میچز کے میزبان ہیں جس کے لئے کرکٹ بورڈ بھی تیار ہے۔

آئی سی سی اور پی سی بی ہر کھلاڑی پر نظر رکھیں گے، ملاقاتی پر بھی پابندی ہوگی۔ کوویڈ 19 کے باعث دونوں ٹیموں کو محدود رکھا جائے گا، کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر بھی محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔

کھلاڑیوں کو کوئی مشکوک فرد دیکھنے یا سرگرمی کا احساس ہونے پر فوری رپورٹ کرنے کی ہدایات بھی دے دی گئی ہیں۔