پی ایس ایل 6 کی تیاریاں تیز، آج ملتان سلطانز پریکٹس میچ میں پشاور زلمی سے ٹکرائیں گے

Published On 18 February,2021 03:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی ایس ایل 6 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، آج ملتان سلطانز کا پشاور زلمی سے پریکٹس میچ کھیلا جائے گا، قومی فاسٹ بولر عمران خان نے اچھی پرفارمنس دینے کی ٹھان لی۔

شہرقائد میں پی ایس ایل کے آغاز کی تیاریاں، چھٹے ایڈیشن سے پہلے ٹیموں کے ٹریننگ کیمپ جاری ہیں۔ لاہور قلندرز کو ہرانے والے ملتان سلطانز کا آج پھر پریکٹس میچ، رات آٹھ بجے پشاور زلمی سے مقابلہ شیڈول ہے۔ جنوب کی پہچان کی ٹیم کے فاسٹ بولر عمران خان سینئر جیت کا جذبہ دکھا دیا۔ مرد و خواتین پرستاروں نے بھی ملتان کو ہی پی ایس ایل کا سلطان قرار دے دیا۔

پاکستان سپر لیگ کا آغاز بیس فروری کو شیڈول ہے جس میں ملتان سلطانز حریف اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اکیس تاریخ سے اپنی مہم شروع کریں گے۔