فاف ڈوپلیسز کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، پی ایس ایل میں نمائندگی جاری رکھیں گے

Published On 17 February,2021 01:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسز نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، وہ پی ایس ایل سمیت دیگر ایونٹس میں نمائندگی جاری رکھیں گے۔

36 سالہ فاف ڈوپلیسز نے طویل دورانیے کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا، پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آخری نمائندگی پانے والے بلے باز نے 69 ٹیسٹ میچز کھیلے، 4163 رنز بنائے جس میں 199 رنز کی ایک بڑی اننگز اور 10 سنچریز شامل ہیں۔

فاف ڈوپلیسز پی ایس ایل میں پشاور زلمی کا حصہ رہ چکے ہیں، چھٹے ایڈیشن میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے متبادل کھلاڑی ہو سکتے ہیں۔