پی ایس ایل 6: شاہین آفریدی لاہور قلندرز کے نائب کپتان بن گئے

Published On 16 February,2021 04:14 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز نے چھٹے سیزن کے لیے شاہین آفریدی کو نائب کپتان مقرر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی کپتانی سہیل اختر کررہے ہیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی ان کے نائب ہوں گے۔

لاہور قلندرز کے ثمین رانا کا کہنا ہے کہ قلندرز ہمیشہ نوجوان کرکٹرز کو سامنے لایا ہے، شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ سوچ کا عکاس ہے۔

واضح رہے کہ ‏پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے لیے کووڈ 19 کی صورتحال میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں سے این سی او سی نے 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میں آنے کی اجازت دی ہے۔

Advertisement