پی ایس ایل 2021ء: پی سی بی نے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا

Published On 12 February,2021 05:16 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا ہے، 20 فروری سے 22مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل علیم ڈار، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف کیساتھ پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل 7 ارکان بھی امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، مقامی امپائرز میں آصف یعقوب، احسن رضا، فیصل خان آفریدی، عمران جاوید، راشد ریاض، شوزب رضا اور ضمیر حیدر شامل ہیں۔آئی سی سی ایلیٹ پینل آف ریفریز کے سابق رکن روشن ماہنامہ اور پی سی بی ایلیٹ پینل آف ریفریز میں شامل علی نقوی، افتخار احمد، محمد انیس اور محمد جاوید ملک پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ایونٹ کے افتتاحی میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، راشد ریاض کو تھرڈ امپائر اور آصف یعقوب کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے، روشن ماہنامہ اس روز میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے، ایونٹ کے کوالیفائر، دو ایلیمنٹرزاور فائنل کےلیے امپائرز اورمیچ ریفریز کی تقرری میچز سے کچھ روز قبل کی جائے گی۔

بیس فروری :
کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ میچ)۔ علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، راشد ریاض (تھرڈ امپائر) ، آصف یعقوب (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ (میچ ریفری)

اکیس فروری:

لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی (ڈے میچ)۔ شوزب رضا اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز) ، ضمیر حیدر (تھرڈ امپائر) ، عمران جاوید (فورتھ امپائر)، افتخار احمد (میچ ریفری)

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام ملتان سلطانز (نائٹ میچ)۔ رچرڈ ایلنگ ورتھاور احسن رضا (فیلڈ امپائر) ، علیم ڈار (تھرڈ امپائر) ، آصف یعقوب (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری)

بائیس فروری:

لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ میچ)۔ علیم ڈار اور آصف یعقوب (فیلڈ امپائرز) ، راشد ریاض (تھرڈ امپائر) ، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)،علی نقوی (میچ ریفری)

تئیس فروری:

پشاور زلمی بمقام ملتان سلطانز (نائٹ میچ)۔ رچرڈ ایلنگ ورتھ اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر) ، احسن رضا (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری)

چوبیس فروری :

کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ میچ) احسن رضا اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز) ، شوزب رضا (تھرڈ امپائر) ، عمران جاوید (فورتھ امپائر)، علی نقوی (میچ ریفری)

چھبیس فروری:

لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز (ڈے میچ)۔ علیم ڈار اور فیصل آفریدی (آن فیلڈ امپائرز) ، شوزب رضا (تھرڈ امپائر) ، راشد ریاض (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری)

پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ میچ) رچرڈ ایلنگ ورتھ اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز) ، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، عمران جاوید (فورتھ امپائر)، افتخار احمد (میچ ریفری)

ستائیس فروری :
کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز (ڈے میچ)۔ رچرڈ ایلنگ ورتھ اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائر) ، احسن رضا (تھرڈ امپائر) ، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری)

پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ میچ) شوزب رضا اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز) ، عمران جاوید (تھرڈ امپائر) ، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، علی نقوی (میچ ریفری)

اٹھائیس فروری:
لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ میچ)۔ علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ (آن فیلڈ امپائرز) ، راشد ریاض (تھرڈ امپائر) ، شوزب رضا (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری)

یکم مارچ:
اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ میچ)۔ احسن رضا اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائر) ، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر) ، عمران جاوید (فورتھ امپائر)، علی نقوی (میچ ریفری)

تین مارچ :
کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی (ڈے میچ)۔ علیم ڈار اور عمران جاوید (آن فیلڈ امپائرز) ، ضمیر حیدر (تھرڈ امپائر) ، شوزب رضا (فورتھ امپائر)، افتخار احمد (میچ ریفری)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز (نائٹ میچ)۔ آصف یعقوب اور فیصل آفریدی (آن فیلڈ امپائرز) ، رچرڈ ایلنگ ورتھ (تھرڈ امپائر) ، احسن رضا (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری)

چارمارچ:
لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ میچ) رچرڈ ایلنگ ورتھ اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائر) ، احسن رضا (تھرڈ امپائر) ، عمران جاوید (فورتھ امپائر)، علی نقوی (میچ ریفری)

پانچ مارچ:
ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ میچ) رچرڈ ایلنگ ورتھ اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، عمران جاوید (تھرڈ امپائر) ، راشد ریاض (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری)

چھ مارچ:
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز( ڈے میچ)۔ احسن رضا اور عمران جاوید (آن فیلڈ امپائرز) ، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر) ، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری)

پشاور زلمی بمقابلہ قلندرز (نائٹ میچ)۔ رچرڈ ایلنگ ورتھ اور شوزب رضا(آن فیلڈ امپائرز) ، علیم ڈار (تھرڈ امپائرز) ، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)،علی نقوی (میچ ریفری)

سات مارچ:
ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (ڈے میچ)۔ علیم ڈار شوزب رضا (آن فیلڈ امپائر) ، فیصل آفریدی (تھرڈ امپائر) ، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، افتخار احمد (میچ ریفری)

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ میچ)۔ راشد ریاض اور آصف یعقوب (فیلڈ امپائرز) ، رچرڈ ایلنگ ورتھ (تھرڈ امپائر) ، عمران جاوید (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری)

دس مارچ:
پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ میچ)۔ مائیکل گف اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر) ، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، محمد انیس (میچ ریفری)

گیارہ مارچ:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہورقلندرز (نائٹ میچ)۔ مائیکل گف اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز) ، فیصل آفریدی (تھرڈ امپائر)، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، محمد جاوید ملک (میچ ریفری)

بارہ مارچ:
ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی(ڈے میچ)۔ علیم ڈار اور شوز ب رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، راشد ریاض (تھرڈ امپائر) ، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، محمد انیس (میچ ریفری)

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ میچ)۔ مائیکل گف اور آصف یعقوب (فیلڈ امپائرز) ، احسن رضا (تھرڈ امپائر) ، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ(میچ ریفری)

تیرہ مارچ:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز (ڈے میچ) علیم ڈار اور ضمیر حیدر (آن فیلڈ امپائرز) ، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر) ، راشد ریاض (فورتھ امپائر)، محمد انیس (میچ ریفری)

ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ میچ) مائیکل گف اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، احسن رضا (تھرڈ امپائر) ، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، محمد جاوید ملک (میچ ریفری)

چودہ مارچ:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی( ڈے میچ) علیم ڈار اور مائیکل گف(آن فیلڈ امپائرز) ، راشد ریاض (تھرڈ امپائر) ، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، محمد جاوید ملک (میچ ریفری)۔

کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ میچ)۔ احسن رضا اور ضمیر حیدر (آن فیلڈ امپائرز) ، شوزب رضا (تھرڈ امپائر) ، آصف یعقوب (فورتھ امپائر)، محمد انیس (میچ ریفری)

پندرہ مارچ :
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ میچ)۔ مائیکل گف اور آصف یعقوب (فیلڈ امپائرز) ، شوزب رضا (تھرڈامپائر) ، احسن رضا (فورتھ امپائر)، روشن ماہنامہ (میچ ریفری)

سولہ مارچ:
ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ میچ)۔ علیم ڈار اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز) ، مائیکل گف (تھرڈ امپائر) ، احسن رضا (فورتھ امپائر)، محمد جاوید ملک (میچ ریفری)۔