پی ایس ایل: رومان رئیس اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر

Published On 21 January,2021 04:36 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے ٹیم کی طرف سے کھیلنے والے فاسٹ باؤلر رومان رئیس کو باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق رومان رئیس دوبار کی چیمپیئن پی ایس ایل ٹیم کے لیے 30 میچ کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اپنے کیریئر میں بھرپور سپورٹ اور کوچنگ مواقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور کوچ باؤلرز کی بھرپور مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ہیڈکوچ بوتھا سے بھی اس بارے میں تفصیلی بات ہوئی ہے، وہ بھی میرے پلان سے بہت خوش ہیں۔ اسلام آباد ٹیم انتظامیہ کا شکر گزار ہوں اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ اسلام آباد ٹیم کے اونر علی نقوی نے ہمیشہ بہت سپورٹ کیا ہے۔
 

Advertisement