پی ایس ایل6: محدود شائقین کو گراؤنڈ میں میچز دیکھنے کی اجازت دیئے جانے کا امکان

Published On 19 January,2021 04:45 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شائقین کے لیے اچھی خبر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ ماہ پی ایس ایل 6 کے ایونٹ کے لیے مخصوص تعداد میں شائقین کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے میچز 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہیں گے ۔ پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن آئندہ ماہ 20 فروری سے شروع ہو گا اور 22 مارچ تک جاری رہے گا۔

لیگ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ اگلے روز ایونٹ میں2 میچز کھیلے جائیں گے۔ 30 روزہ ٹورنامنٹ کا فائنل22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) سے اجازت مانگ لی تاہم حتمی فیصلہ این سی او سی کی ہدایت کی روشنی میں کیا جائے گا ۔ تاہم تمام فینز کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، تعداد مخصوص ہوگی اور اجازت ملنے کی صورت مین کورونا پالیسیز پر سختی سے عمل در آمد ہوگا ۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ فینز کے بغیر لیگ کچھ نہیں، پی ایس ایل متاثر ہوسکتی ہے، جبکہ فینز کو اجازت نہ ملی تو مارکیٹنگ کا شعبہ بھی متاثر ہوگا، پی سی بی نے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹس کے لیے نجی کوریئر کمپنی سے بھی رابطہ کرلیا۔
 

Advertisement