پی ایس ایل 6: علی ظفر کو ایمرجنگ پلیئرز کیٹیگری میں شامل کرنے کا مطالبہ

Published On 07 January,2021 05:12 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے لیے گلوکار علی ظفر کو ایمرجنگ پلیئرز کیٹیگری میں شامل کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا۔

گلوکار علی ظفر کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ ایڈیشنز میں بطور کھلاڑی شامل کرنے کی صدا بلند ہو گئی۔ سابق کپتان اور سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کرکٹ کھیلنے کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر کی بیٹنگ کی مہارت دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 40 سالہ علی ظفر کو ایک باؤلر کے خلاف زبردست شاٹ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے اور گیند کافی دور جاکر گرتی ہے۔

تجربہ کار آل رائونڈر محمد حفیظ نے اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے علی کی حوصلہ افزائی کی اور ٹویٹر پر لکھا کہ آئندہ پی ایس ایل سیزن6 کے لئے خود کو ایمرجنگ پلیئرز کیٹیگری میں شامل کریں۔

اس پر جواب دیتے ہوئے گلوکار علی ظفر نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’حاضر‘۔

Advertisement