پی ایس ایل 6 میں تماشائیوں کو سٹیڈیمز آنے کی اجازت ملنے کا امکان

Published On 31 December,2020 04:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث کھیلوں سے دور ہونے والے شہریوں کیلئے خوشخبری ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں تماشائیوں کو سٹیڈیمز آنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 6 میں تماشائیوں کیلئے دروازے کھل سکتے ہیں،تاہم تماشائیوں کو اجازت ملنے کا دارومدار کورونا کی صورتحال پر ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ تماشائی اسٹیڈیم آئیں۔

انہوں نے کہا کہ کلب کرکٹ کے لیے رجسٹریشن کا عمل جلد شروع ہوگا جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے نظام سے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے،گراس روٹ پر نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
 

Advertisement