پاکستان سپر لیگ کی 12 رکنی ڈریم ٹیم تشکیل، شاداب خان کپتان قرار

Published On 19 November,2020 10:17 am

لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی کی طرز پر پاکستان سپر لیگ کی بھی 12 رکنی ڈریم ٹیم بنا دی گئی، شاداب خان کپتان قرار پائے۔

پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی اور جیت پہلی بار کراچی کنگز کےنام رہی، بارہ رکنی " ٹیم آف ٹورنامنٹ " کا بھی اعلان کر دیا گیا جس کی قیادت پہلے مرحلے سے آؤٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان کو دی گئی۔

کھلاڑیوں میں بابراعظم ، کرس لین، ایلکس ہیلز ، حیدر علی ، محمد حفیظ ، بین ڈنک، ڈیوڈ ویزے، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین جبکہ فخر زمان کو بارہواں کھلاڑی چنا گیا۔

 

Advertisement