کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ فائیو کی کراچی کنگز اور ملتان سلطان کا 14 نومبر کو ٹاکرا ہو گا، کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے کپتان کہتے ہیں کہ بھرپور کارکردگی دکھانے اور سخت مقابلے کے لئے تیار ہیں، پریکٹس میچز سے خامیاں دور کرنے کا موقع ملا۔
پاکستان سپر لیگ فائیو کے میچز کا ہفتے سے کراچی میں آغازہونے کو ہے۔ ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کہتے ہیں کہ تمام کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں، سو فیصد کارکردگی دکھائیں گے، انھون نے ڈین جونز کا دنیا کا بہترین کوچ قرار دیا۔
ملتان سلطان کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی میں وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں کرنی ہوتی ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کی کنڈیشن سے واقف ہیں، شائقین کے سامنے کھیلنے کا مزا ہی الگ ہوتا ہے۔ 14 نومبر کو دو میچز کھیلے جائیں گے۔ کوالیفائر میچز ملتان اور کراچی کے درمیان جبکہ ایلیمینیٹر ون میچ میں پشاور اور لاہور مدمقابل ہونگے۔