فتح کیلئے سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی: وہاب ریاض، لاہور کا ٹیم کمبی نیشن بہترین: سہیل اختر

Published On 12 November,2020 03:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کہتے ہیں ٹی ٹونٹی میں کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں، فتح کے لیے سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی، ڈیرن سیمی کی کمی محسوس ہو گی۔ لاہور کے کپتان سہیل اخترنے کہا کہ بہترین ٹیم کمبی نیشن ہے، تمام کھلاڑیوں سے سو فیصد کاردگی متوقع ہے۔

پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور اور پشاور مدمقابل ہونگے، ہارنے والا گھر جائے گا۔ ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں دونوں کپتانوں نےاپنی اپنی ٹیموں سے فتح کی امیدیں باندھ لیں۔ پشاور کے کپتان وہاب ریاض نے کہا کہ کرکٹ اب ماڈرن ہو چکی ٹی ٹونٹی میں کوئی ٹیم آسان نہیں، جیت کے لیے سو فیصد پرفام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کامران اکمل، حیدرعلی کو میچ ونر قرار دیا۔ فاف ڈولیسی بھی امیدوں کا محور ہو گے۔

لاہور کے کپتان نے کہا کہ فینز کو مایوس نہیں کریں گے، اچھا ٹیم کمبی نیشن ہے۔ جیت کے لیے میدان میں اتریں گے، بین ڈنک سمیت سب کھلاڑیوں کا اپنا رول ہے۔