لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں کورونا وائرس کے باعث دستبردار ہونے والے جیمز وینس اور محمود اللہ کی جگہ ملتان سلطانز نے زمبابوے کے کھلاڑی برینڈن ٹیلر اور انگلش بیٹسمین جوئے ڈینلی کو منتخب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمود اللہ اور جیمز وینس کے پاکستان روانگی سے قبل لیے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی، جس کے بعد دونوں کھلاڑی پی ایس ایل میں 2020ء سے آؤٹ ہو گئے تھے۔
جوئے ڈینلی لیگ کے گزشتہ ایڈیشنز میں کراچی کنگز کی نمائندگی کر چکے ہیں، وہ کووڈ 19 کلیئرنس کے بعد پاکستان میں موجود سلطانز کے سکواڈ کو جوائن کر لیں گے۔
یاد رہے کہ برینڈن ٹیلر نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔ پی ایس ایل کے بقیہ میچز 14 سے 17 نومبر تک کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
Replacement update for @MultanSultans@joed1986 , @BrendanTaylor86
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 10, 2020
Mahmudullah, James Vince #HBLPSLV #PhirSeTayyarHain pic.twitter.com/2LVM6QnC94