لاہور: (روزنامہ دنیا) پی ایس ایل فرنچائزز کی جانب سے پی سی بی کیخلاف درخواست لاہور ہائی کورٹ میں اس وقت نمٹا دی گئی جب دونوں فریقین نے مالی معاملات کے پائیدار حل کی خاطر 7 اکتوبر کو مل بیٹھنے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران فریقین کے وکلا نے اپنے دلائل دیئے جن کو سننے پر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی سے کہا کہ وہ فرنچائز مالکان کے ساتھ بیٹھ کر اختلافات کا خاتمہ کیوں نہیں کرتے کیونکہ کورونا کے موجودہ مشکل حالات میں کورٹ سے باہر فیصلہ بہترین اقدام ہوگا جس پر پی ایس ایل فرنچائز کے وکلا نے باہمی مشورے کے بعد مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔