جان بوتھا اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مقرز

Published On 25 December,2020 06:33 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیگ کے چھٹے ایڈیشن کیلئے جان بوتھا کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے جو اس سے قبل فرنچائز کیساتھ بطور فیلڈنگ کوچ کام کر رہے تھے۔

ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ملنے پر جان بوتھا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں واپسی پر میں بہت زیادہ خوش ہوں کیونکہ میں پہلی بار اس فرنچائز کے ذریعے ہی پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنا تھا۔ اس کے بعد ناصرف پی ایس ایل میں بلکہ دنیا بھر کی لیگز میں مختلف ذمہ داریاں نبھاتا رہا۔ میرا مشن اپنے تمام تر تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے آئندہ ایڈیشن کو یادگار بنانا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی کا کہنا ہے کہ این بوتھا 2017ءمیں بھی ہماری ٹیم کا حصہ تھے وہ ٹی 20 کرکٹ کا بہت زیادہ تجربہ رکھتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ فرنچائز کے مقاصد کے حصول کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
 

Advertisement