پاکستان سپر لیگ میچ فکسنگ کا معاملہ، 6 ملزمان کی ضمانتیں مسترد

Published On 08 December,2020 12:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ 2020 میچ فکسنگ کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے مرکزی ملزم سمیت 6 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کر دیں۔

پی ایس ایل میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کیس میں پیشرفت، سندھ ہائی کورٹ نے محمد فیصل عرف چٹا، مہندر کمار، فیصل غلام حسین، محمد سجاد، ناریش کمار، احمد ارمغان حنیف کی ضمانتیں مسترد کر دیں، تمام ملزمان جیل میں ہیں۔

ملزمان کی جانب سے بینکنگ کورٹ میں زیرسماعت مقدمہ ختم کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔ بین الاقوامی گروہ سے تعلق رکھنے والے بکیوں کیخلاف مقدمہ درج ہے۔ تفتیشی افسرنے بین الاقوامی بکی گروہ کے ملزم فیصل چٹا کو کلین چٹ دی تھی۔

ایف آئی اے تفتیشی افسر کے بدلتے موقف پر عدالت نے اظہار برہمی کیا تھا۔ پی ایس ایل 2020 میں بکیوں نے عمر اکمل سے بھی رابطہ کیا تھا۔ دبئی اور بین الاقوامی بکیوں کے گروہ نے پاکستان کی بدنامی کا منصوبہ بنایا تھا۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور اہم شواہد حاصل کیے تھے۔
 

Advertisement