پی سی ایل 6: معروف غیر ملکی کھلاڑیوں نے مصروف شیڈول کے باوجود دستیابی ظاہر کر دی

Published On 05 January,2021 02:54 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی سی ایل 6 کے لئے معروف غیر ملکی کھلاڑیوں نے مصروف شیڈول کے باوجود دستیابی ظاہر کر دی۔

کرس گیل، ڈیوڈ ملر، راشد خان، ڈیوڈ ملان، ڈوئین براوو، کرس لین، ایلکس ہیلز پی ایس ایل 2021 کے پلاٹینیم روسٹر کیٹگری میں شامل ہے۔ مورنے مورکل، محمد نبی، عمران طاہر، ڈیل سٹئین، ٹام بنٹن اور کرس جارڈن بھی پلاٹینم کیٹگری میں شامل ہے۔

آئی سی سی کے بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر راشد خان اور جنوبی افریقی بلے باز ڈیوڈ ملر نے بھی دستیابی ظاہر کر دی۔ ویسٹ انڈیز کے ڈین براوو، لینڈل سمنز، کارلوس بریتھ ویٹ اور ایون لوئس بھی پی ایس ایل 6 کا حصہ ہونگے۔ انگلینڈ کے ایلکس ہیلز، معین علی، کرس جارڈن اور ٹام بنٹن بھی پلاٹینم کٹیگری میں شامل ہیں۔

افغانستان کے راشد خان کے علاوہ مجیب الرحمٰن اور محمد نبی بھی اسی فہرست کا حصہ ہیں۔ سری لنکا کے تھیسارا پریرا اور اشرو اڈانا جبکہ بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمٰن اور نیپال کے سندیپ لامیچانے بھی پلاٹینم کیٹگری کا حصہ ہیں۔ پی ایس ایل 6 کے لئے فروری مارچ میں شیڈول ونڈو کے لئے چند غیر ملکی کھلاڑی مخصوص وقت کے لئے دستیاب ہونگے۔
 

Advertisement