پی ایس ایل 6 کے گانے پر شعیب اختر برہم، بورڈ کیخلاف کیس کرنے کا اعلان

Published On 10 February,2021 05:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے گانے پر برہم ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں شعیب اختر نے لکھا کہ پی ایس ایل سانگ کی اتنی بری کمپوزیشن اتنا برا گانا! پی سی بی کا کون شخص ہے جس نے آئیڈیا عکس کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ بچے بچے ڈر گئے ہیں وہ مجھ سے بات نہیں کر رہے، میں پی سی بی سے سخت ناراض ہوں۔ کیس کرنے والا ہوں آپ پر

سابق فاسٹ باؤلر نے لکھا کہ جو گانے والے ہیں انھیں گروو کا مطلب نہیں پتہ، گروو کا مطلب ہوتا ہے نالی، پی سی بی سے گانا نہیں بنتا تو میں گا دیتا ہوں۔
 

Advertisement