لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے شوبز اسٹار ماہرہ خان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہو گئیں۔
پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی تیاریاں عروج پر ہیں، ملتان سلطانز کے بعد پشاور زلمی نے اپنا پتا شو کر دیا۔ پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ اور ماڈل ماہرہ خان زلمی ٹیم کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہو گئی ہیں۔
ماہرہ خان اس سے پہلے تھری اور سیزن فور میں بھی پشاور زلمی کی ایمبیسڈر رہ چکی ہیں۔ پی ایس ایل سیزن فور میں پشاور زلمی کے مقبول اینتھم میں بھی مائرہ خان جلوہ گر ہوئی تھیں۔