ملتان سلطانز کے بڑے سلطان محمد رضوان سمیت قومی کرکٹرز آج سے ٹریننگ شروع کریں گے

Published On 17 February,2021 09:57 am

کراچی: (دنیا نیوز) پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کے بڑے سلطان محمد رضوان سمیت قومی کرکٹرز آج سے ٹریننگ شروع کریں گے، بوم بوم آفریدی بھی جلوہ گر ہوں گے۔ لاہور قلندرز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے بھی کیمپ لگ گئے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کا جوش دکھا دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرکٹ کی رونقیں دوبالا، پاکستان سپر لیگ کے سلطانز اِن ایکشن ہو گئے، آل راؤنڈر سہیل تنویر اور سینئر بولر محمد عمران سمیت ٹیم ملتان کے کھلاڑیوں کا کیمپ لگ گیا۔

سلطانز کے سلطان محمد رضوان اسٹار لیگ اسپنر عثمان قادر، صہیب مقصود اور رائلی روسو کا آج اضافہ ہو گا۔ عمران طاہر اور کارلوس بریتھویٹ سمیت لالہ، بوم بوم آفریدی کی بھی جلد انٹری ہو گی۔

لاہور قلندرز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کی ٹریننگ کا آغاز بھی ہو گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کا جوش دکھا دیا، کمبی نیشن بہترین قرار دیدیا۔ پی ایس ایل چھٹے ایڈیشن کے مقابلے 20 فروری سے شہر قائد میں شروع ہوں گے۔
 

Advertisement