پریکٹس میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو ہرا دیا

Published On 17 February,2021 07:02 pm

کراچی : (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن سے قبل پریکٹس میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو ہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والے پریکٹس میچ کے دوران لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 182 رنز کا ہدف دیا۔ ملتان سلطانز کی طرف سے سہیل تنویر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

فاتح سائیڈ نے ٹارگٹ 18 اوورز میں حاصل کر لیا۔ شان مسعود نے 42 اور صہیب مقصود نے 46رنز کی اننگز کھیلی۔ خوشدل شاہ نے 41رنز بنائے۔ ریلی روسو 37رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement