پی ایس ایل پریکٹس میچز، ملتان سلطانز آج رات پشاور زلمی کا سامنا کرے گی

Published On 19 February,2021 12:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی ایس ایل سکس پریکٹس میچز میں ملتان سلطانز آج پشاور زلمی کا سامنا کرے گی۔

ملتان سلطانز پہلے پریکٹس میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دے چکی ہے، پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا میلہ کل سے شروع ہوگا۔ افتتاحی تقریب ہفتے کی شام 6:45 پر نشر کی جائے گی جبکہ رات 8بجے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹررز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

اگلے روز اتوار کو پہلا میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا، اتوار کی رات ملتان سلطانز اپنا پہلا میچ اسلام آباد یونائٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔
 

Advertisement